پاکستان

پرویز الہیٰ اور سپریم کورٹ کے جج کی آڈیو لیکس، کیا ہونے لگا ہے؟

فروری 16, 2023

پرویز الہیٰ اور سپریم کورٹ کے جج کی آڈیو لیکس، کیا ہونے لگا ہے؟

پاکستان میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی تین آڈیو لیکس ہوئی ہیں جن میں وہ مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے مقدمات پسندیدہ جج کے سامنے لگانے کی کوشش کرتے سنائی دیتے ہیں۔

ایک آڈیو میں پرویز الہیٰ اپنے کسی ساتھی سے سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی سے رابطے کے لیے کہہ رہے تھے۔

دوسری آڈیو میں پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کی گفتگو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس گفتگو میں بھی پنجاب پولیس کے ایک افسر کے مقدمے کی بات کی جا رہی ہے۔

تیسری لیکڈ آڈیو میں پرویز الہیٰ مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی سے مخاطب ہیں اور اُن سے ملاقات کے لیے گھر جا رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے