اہم خبریں شوبز متفرق خبریں

ایکشن فلموں کے سٹار، ہالی وڈ اداکار بروس ویلیس لاعلاج بیماری کا شکار

فروری 17, 2023 < 1 min

ایکشن فلموں کے سٹار، ہالی وڈ اداکار بروس ویلیس لاعلاج بیماری کا شکار

Reading Time: < 1 minute

ایکشن فلموں کے سٹار ہالی وڈ اداکار بروس ویلیس لاعلاج بیماری کا شکار ہو گئے ہیں.

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اداکار کے اہل خانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پچھلے سال افیسیا میں مبتلا ہونے کے بعد بروس ویلیس کی حالت میں بہتری آ رہی تھی تاہم اب ان کو ڈیمنشیا ہو گیا ہے۔

’ڈائی ہارڈ‘ سیریز کی فلموں کے لیے جانے والے اداکار نے ایک سال قبل ہی فلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ لی تھی کیونکہ ان کو افیسیا ہو گیا تھا جس میں مریض کو بولنے اور سمجھنے کی دشواری ہو جاتی ہے۔

ان کے خاندان کے افراد نے مرض کے شکار افراد کے حوالے سے بنائی گئی ویب سائٹ پر بتایا کہ ’بدقسمتی سے بروس کو جس بیماری کا سامنا ہے اس میں ان کے ساتھ بات چیت کافی مشکل ہے اور یہ مرض کی علامات میں سے ایک ہے جو تکلیف دہ ہے۔‘

فرنٹوٹیمپورل ڈیمنشیا جس کو ایف ٹی ڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اس میں مریض کا دماغ درست طور پر چیزوں کو سمجھ نہیں پاتا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے