سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ کے منظورِ نظر پولیس افسر کے تبادلے کا آرڈر معطل
سپریم کورٹ نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے منظورِ نظر پولیس افسر کی لاہور سے تبادلے کے نگران حکومت کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔
جمعے کو جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی پر مشتمل بینچ نے قرار دیا کہ بادی النظر میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم قانون کے برخلاف تھا۔
https://youtube.com/live/5_tX4nFlRec?feature=shares
عدالتی بینچ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگران حکومت کی درخواست پر غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم پہلے زبانی اور پھر تحریری دیا۔
سپریم کورٹ کے بینچ نے کہا کہ سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم معطل کیا جاتا ہے۔

