پاکستان

کراچی پولیس دفتر پر حملہ کرنے والے کون، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

فروری 18, 2023

کراچی پولیس دفتر پر حملہ کرنے والے کون، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

کراچی میں پولیس آفس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے جبکہ سکیورٹی حکام کے مطابق مارے گئے تین دہشت گردوں میں دو کم عمر تھے اور اُن کا تعلق خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے تھا۔

جمعے کی رات کیے گئے حملے کے بعد ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ دو کی شناخت کا عمل رات گئے مکمل کیا گیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق ایک حملہ آور کا نام زالانور ولد وزیر رحمان ہے جس کی عمر 20 سال اور تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔

دوسرے حملہ آور کا نام کفایت اللہ بتایا گیا ہے جس کی عمر 21 برس اور تعلق ضلع لکی مروت سے تھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں چار افراد مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں ایک پولیس اہلکار، ایک رینجرز کا سب انسپکٹر، ایک لفٹ آپریٹر اور ایک سویپر شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس حملے کو سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دے رہے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے