پاکستان

قاری کے تشدد سے بھاگ کر گھر آنے والا بچہ باپ کے تشدد سے ہلاک

فروری 19, 2023

قاری کے تشدد سے بھاگ کر گھر آنے والا بچہ باپ کے تشدد سے ہلاک

راولپنڈی میں مبینہ طور پر قاری کے تشدد سے خوفزدہ معصوم بچہ مدرسے سے بھاگ گیا جس کو گھر آنے پر باپ نے تشدد سے ہلاک کر دیا ہے۔

تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں والد کے تشدد سے بچے کے مرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا پے۔

مقتول بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق نو سالہ درویش کی لاش کا پوسٹمارٹم ڈی ایچ کیو میں مکمل کرنے کے بعد لاش رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی۔

تھانہ وارث خان پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر میں قتل کی دفعات درج کی ہیں۔

مقتول بچے کی والدہ زینت نے پولیس کے بتایا کہ مدرسے سے بھاگ کر گھر آنے پر خاوند بشیر خان نے بچے پر دو دن قبل ڈنڈے سے تشدد کیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تشدد کے باعث نو سالہ بیٹے درویش کی طبعیت خراب ہوئی جو ٹھیک نہ ہوا۔

ماں نے بتایا کہ بچے کی طبعیت زیادہ خراب ہونے پر سنیچر کی دوپہر سپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے بشیرخان نامی سفاک باپ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

بشیر خان کے دس بچے ہیں جن میں سے سات بیٹیاں ہیں اور وہ گلاس فیکٹری میں خراد کا کام کرتے تھے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے