موٹروے پر باراتیوں کی بس اُلٹنے سے 14 ہلاک، 63 زخمی
اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو کلرکہار کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق باراتیوں کی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی جو اتوار کی رات گئے کلرکہار کی اُترائی میں حادثے کا شکار ہوئی۔
بس تیز رفتار سے سڑک کے ڈیوائیڈر کے دوسری طرف سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی اور دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گریں۔

