اہم خبریں سائنس اور ٹیکنالوجی

اب ماہانہ فیس دے کر فیس بک کا بلیو ٹک حاصل کریں: میٹا کمپنی

فروری 20, 2023 < 1 min

اب ماہانہ فیس دے کر فیس بک کا بلیو ٹک حاصل کریں: میٹا کمپنی

Reading Time: < 1 minute

سوشل میڈیا ویب سائٹ ’فیس بک‘ اور ’انسٹاگرام‘ کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ نے صارفین کو ماہانہ فیس کے بدلے ویریفائیڈ اکاؤنٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو ’میٹا‘ کے مالک مارک زکربرگ نے اس پیڈ سبسکرپشن سروس کے اجراء کا اعلان کیا۔

اب فیس بک صارفین کو اپنا اکاؤنٹ ویریفائی کرانے کے لیے 11 اعشاریہ 99 ڈالر ماہانہ فیس ادا کرنا ہو گی۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ ’یہ میٹا کی سروسز کی سکیورٹی اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے نیا فیچر ہے۔‘

فیس بک اور انسٹاگرام کی اس نئی سروس کا آغاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں رواں ہفتے ہو جائے گا جبکہ امریکہ اور دیگر ممالک میں بلیو ٹِک سبسکرپشن اس کے بعد شروع کی جائے گی۔

’میٹا‘ کے مطابق جن لوگوں کے اکاؤنٹس پہلے سے ویریفائیڈ ہیں، انہیں اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
نئی سبسکرپشن صرف 18 برس سے زائد عمر کے صارفین کو فراہم کی جائے گی تاہم کاروباروں کے لیے ابھی یہ سروس دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر خریدنے کے بعد بلیو ٹِک سبسکرپشن کا آغاز کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے