طویل ڈرامے کا اختتام، لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
کئی دنوں سے جاری ایک طویل ڈرامے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے تاکہ وہ اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو سکیں۔
ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت ایک ہفتے کے لیے منظور کی اور تین مارچ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے کہا۔
عمران خان نے عدالت بتایا کہ ان کے ایکسرے ہوئے ہیں، ڈاکٹرز نے دو ہفتوں کا کہا ہے، ٹانگ کافی حد تک ٹھیک ہو چکی ہے لیکن ڈاکٹرز نے دو ہفتوں کا کہا ہے۔ چیک اپ 28 کو ہونا ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ اُن کی پارٹی کا نام ہی انصاف ہے اور وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

