حکومت سے اختلافات، نیب کے چیئرمین عہدے سے مستعفی
پاکستان میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
اُن کے حکومت کے ساتھ اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیب کے چیئرمین کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
سینیئر صحافی انصار عباسی کے مطابق حکومت اپنی مرضی کے ڈی جیز لگوانا چاہتی تھی اور اپوزیشن کی گرفتاریاں چاہتی تھی لیکن آفتاب سلطان نے جاوید اقبال جیسا کردار ادا کرنے سے انکار کیا۔
ماضی میں حکومت میں رہ کر اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات بنانے کے لیے بدنام جماعت تحریک انصاف نے نیب کے چیئرمین کے استعفے کا خیرمقدم کیا ہے.

