پاکستان

بلوچستان میں کنویں سے خاتون اور دو نوجوانوں لاشیں برآمد، صوبائی وزیر پر الزام

فروری 21, 2023

بلوچستان میں کنویں سے خاتون اور دو نوجوانوں لاشیں برآمد، صوبائی وزیر پر الزام

بلوچستان پولیس کے سربراہ عبدالخالق شیخ نے ضلع بارکھان میں ایک کنویں سے ماں اور دو بیٹوں کی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی انکوائرای کرانے کا حکم دیا ہے۔

مارے جانے والوں کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ وہ کئی برسوں سے بلوچستان کے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو سروں میں گولیوں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق لاشوں کی برآمدگی کے معاملے پر اہلخانہ کی مشاورت سے اعلی سطحی غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی-

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی- شہری کسی افواہ پر کان نہ دھریں ، رپورٹ آنے کا انتظار کریں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا-

عبدالرحمان کھیتران نے الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں بدنام اور سرداری سے ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے اور جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں ان کے خلاف ایسے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے