کورونا وائرس چین کی حکومتی لیبارٹری سے پھیلا: امریکی ایف بی آئی
Reading Time: < 1 minuteامریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا ہے کہ ان کی ایجنسی سمجھتی ہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا ’ممکنہ طور پر چینی حکومت کے زیر کنٹرول لیب سے ہوئی۔‘
فاکس نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ’ایف بی آئی کافی عرصے سے اندازہ لگا رہی تھی اور اب اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ وبائی مرض کی ابتدا ممکنہ طور پر لیب میں رونما ہونے والے واقعے کا نتیجہ ہے۔‘
یہ ایف بی آئی کے کلائسیفائیڈ فیصلے کی عوامی سطح پر پہلی تصدیق ہے کہ وبائی وائرس کیسے ابھرا۔
چین اس الزام کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے ووہان کے لیب میں لیک ہونے کی تردید کر چکا ہے۔
Array