روپے کی بے قدری، پاکستان میں ڈالر نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے
روپے کی بے قدری کچھ دن کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور پاکستان میں ڈالر نے مہنگا ہونے کےسابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں.
جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 290 تک پہنچ گیا ہے.
آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب ایک ڈالر کی قیمت 18 روپے سے زائد کے اضافے کے بعد 284روپے کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

