پاکستان

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی گرفتاری کے لیے گھر کے باہر پولیس

مارچ 5, 2023

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی گرفتاری کے لیے گھر کے باہر پولیس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس عدالت کے حکم پر گرفتاری کیلئے لاہور پہنچی ہے۔

اتوار کو اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے بتایا کہ مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے عمران خان نیازی کو گرفتار کیا جائے گا۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کر رکھے ہیں۔

وارنٹ گرفتاری کے مطابق عمران خان نیازی کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو پیش کیا جائے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی ان کے کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔ ٹیم عمران خان کی گرفتاری کےلیے پہنچی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اُن کی پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو بہت زیادہ خراب کر دے گی۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ’میں اس نااہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔‘

انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے کی کال بھی دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے