پاکستان

جج کو رشوت، بول نیوز کے مالک شعیب شیخ گرفتار

مارچ 9, 2023

جج کو رشوت، بول نیوز کے مالک شعیب شیخ گرفتار

پاکستان میں جعلی ڈگریوں کے آن لائن کاروبار سے بدنام ہونے والی نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تصدیق کی ہے کہ شعیب شیخ کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

شعیب شیخ کے خلاف جج کو رشوت دینے کے الزام میں مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے درج کرایا ہے۔

شعیب شیخ ماضی میں بھی جعل سازی کے ایک مقدمے میں زیرِ حراست رہ چکے ہیں۔

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت کے جج کو شعیب شیخ کے مقدمے میں 50 لاکھ رشوت لینے پر ملازمت سے بھی برطرف کیا جا چکا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے