پاکستان

عمران خان کے وارنٹ، لاہور میں کارکنوں اور پولیس کا تصادم

مارچ 14, 2023

عمران خان کے وارنٹ، لاہور میں کارکنوں اور پولیس کا تصادم

لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا ہے جس کے جواب میں پولیس اپلکاروں نے گرفتاریاں شروع کی ہیں۔

منگل کو اسلام آباد پولیس کے اہلکار عمران خان کو عدالت کے وارنٹ گرفتاری دینے گئے جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوئے۔

زمان پارک کے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی جبکہ ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے.

تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ہے۔ کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اُٹھا رکھے ہیں اور وہ نعرے بازی کر رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے