پاکستان

یہ دنیا کا مہنگا ترین وارنٹ ہے: جج کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ

مارچ 16, 2023

یہ دنیا کا مہنگا ترین وارنٹ ہے: جج کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 18 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں ہوئی۔

جج ظفر اقبال نے عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا وارنٹ قرار دیا ہے۔

جمعرات کو توشہ خانہ کیس میں عدالت میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو جج ظفر اقبال نے زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ سے سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ صورتحال خراب کیوں ہے؟

جج نے کہا کہ پاکستان کا نہیں، یہ دنیا کا سب سے مہنگا وارنٹ ہے۔ وارنٹ کے عملدرآمد پر کروڑوں روپے لگ گئے، کیا ایسا ہونا چاہیے تھا؟

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ اس میں حکومت کا قصور ہے۔ میں ذاتی حیثیت میں مذمت کر رہا ہوں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ تین سے زیادہ ایسے واقعات ہوئے ہیں جن میں تشدد کیا اور مقدمات بنائے گئے

عمران خان کے وکلاء نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان انڈرٹیکنگ دیتے ہیں کہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

جج ظفر اقبال نے کہا کہ کوئی حکم جاری کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنا پڑے گا۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آپ نوٹس جاری کر کے الیکشن کمیشن کو آج ہی بلا لیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے