اہم خبریں متفرق خبریں

لندن میں انڈین سفارت خانے پر خالصتان کا جھنڈا، دہلی کا شدید احتجاج

مارچ 20, 2023 < 1 min

لندن میں انڈین سفارت خانے پر خالصتان کا جھنڈا، دہلی کا شدید احتجاج

Reading Time: < 1 minute

لندن میں انڈین سفارت خانے سے سکھ تنظیم کے حامی مظاہرین نے انڈیا کا جھنڈا اتار کر آزاد سکھ ریاست خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا جس کے بعد دہلی میں برطانیہ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

اتوار کو لندن میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن پر ان کے حامیوں نے احتجاج کیا۔

انڈین وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’لندن میں انڈین سفارت خانے سے برطانوی سکیورٹی کے مکمل طور غیرموجودگی پر وضاحت طلب کی گئی، برطانوی سفیر کو ویانا کنونشن کے تحت برطانیہ کی بنیادی ذمہ داری کی یاد دہانی کروائی گئی۔‘

وائرل ویڈیوز میں مظاہرین کو انڈین سفارت خانے پر چڑھ کر انڈیا کا جھنڈا اتارتے اور خالصتان کا جھنڈا لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

انڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ’برطانوی حکومت کی جانب سے انڈین سفارت خانے اور اس کے عملے کی سکیورٹی کے حوالے سے بے توجہی ناقابل قبول ہے۔‘

انڈین ریاست پنجاب میں پولیس نے علیحدگی پسند سمجھے جانے والے 30 سالہ سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جبکہ جالندھر میں ان کے 78 ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امرت پال سنگھ کا نام گذشتہ مہینے خبروں میں اس وقت آیا جب تلواروں، چھریوں اور بندوقوں سے لیس افراد نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا جس کا مقصد سکھ رہنما کے ایک ساتھی کو چھڑانا تھا جسے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

اس حملے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے اور اس کے بعد حکام نے امرت پال سنگھ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔

سنیچر کو پولیس نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے لیکن وہ اب تک گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے