پاکستان

قانون کی حکمرانی کے خلاف جانے والوں کو منع کریں: چیف جسٹس

مارچ 20, 2023

قانون کی حکمرانی کے خلاف جانے والوں کو منع کریں: چیف جسٹس

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ’وہ لوگ جو قانون کی حکمرانی کے خلاف جا رہے ہیں، ان کو منع کریں۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ آئین کے تحت اداروں کا تحفظ کریں۔‘

پیر کو کوئٹہ میں ایک تقریب سے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’قانون کی حکمرانی ترقی پذیر معاشروں کی نشانی ہے۔ امر بالمعروف و نہی المنکر۔ یہ سمجھ لیں کہ رول آف لا معروف امر ہے۔‘

چیف جسٹس نے کہا سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 ہے۔ اس لیے تمام کیسز کو ہنگامی بینادوں پر نہیں سنا جا سکتا۔ سب سے پہلے جیلوں میں قید افراد کے کیسز سنے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا وکلا کو ’ارجنسی فارم‘ دیے جائیں گے جن میں وہ کیس کو جلدی سنے جانے کی وضاحت کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے