آرمی چیف کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے: وزیراعظم
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے۔‘
انہوں نے ’فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی شدید مذمت کی۔‘
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں۔
’بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں۔‘
لندن میں تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے پاکستان کے آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹرز اٹھا کر اُن کے خلاف نعرے بازی کی گئی تھی۔
اس احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

