عالمی خبریں

چین کی ثالثی کامیاب، سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ کی 7 سال بعد ملاقات

اپریل 6, 2023 < 1 min

چین کی ثالثی کامیاب، سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ کی 7 سال بعد ملاقات

Reading Time: < 1 minute

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے دو اہم ملکوں سعودی عرب اور ایران کو قریب لانے کے لیے چین کی ثالثی رنگ کا رہی ہے۔

جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان سے چین میں ملاقات کی ہے۔

سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ سات سال سے زائد عرصے میں دونوں ملکوں کے اعلٰی ترین سفارت کاروں کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

الاخباریہ کے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی مختصر ویڈیوز میں دونوں سفارت کاروں کو نشستوں پر بیٹھنے سے قبل ایک دوسرے سے بات کرتے اور ہاتھ ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سعودی عرب اور ایران نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں چین کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت میں برسوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے اور اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

دس مارچ کو جاری سہ فریقی بیان کے مطابق ریاض اور تہران نے سنہ 2001 میں دستخط کیے گئے سیکیورٹی تعاون کے معاہدے اور 1998 میں دستخط کیے گئے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے معاہدے کو فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تعلقات کی تجدید کے معاہدے پر سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر موسیٰ بن محمد العیبان اور ایران کے اعلیٰ سکیورٹی اہلکار علی شمخانی نے دستخط کیے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے