سوڈان کی فوج آپس میں لڑ پڑی، بمباری میں 56 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteسوڈان کی پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے صدارتی محل، آرمی چیف کی رہائش گاہ اور دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم فوج نے کہا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کررہی ہے۔
سعودی عرب، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ رابطے کے دوران سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق آر ایس ایف نے فوج کی جانب سے پہلے حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شمالی شہر میرو اور مغربی شہر الابض کے ایئرپورٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
سوڈان کی ڈاکٹروں کی ایک تنظیم کے مطابق جھڑپوں میں کم از کم 56 افراد ہلاک اور 183 زخمی ہوئے ہیں تاہم گروپ یہ تعین کرنے سے قاصر رہا کہ تمام عام شہری ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے سنیچر کو جاری بیان میں کہا کہ سوڈان میں سکیورٹی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، تقریباً ایک ہزار پاکستانی خرطوم میں موجود ہیں۔