عالمی خبریں

راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، یمن میں 85 ہلاک

اپریل 20, 2023 < 1 min

راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، یمن میں 85 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

خانہ جنگی سے تباہ حال ملک یمن میں عید سے قبل راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، سینکڑوں افراد کچل کر زخمی جبکہ 85 ہلاک ہو گئے۔

حوثی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں امداد کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے 80 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ جمعرات کو ایک سکول میں امداد کی تقسیم کے دوران پیش آیا۔ ایک دہائی کے دوران بھگڈر مچنے کا یہ مہلک ترین کا واقعہ ہے۔

جزیرہ نما عرب کے غریب ترین ملک یمن میں یہ سانحہ عیدالفطر کی تعطیلات سے دو دن قبل پیش آیا۔

وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی مکمل تعداد کے بارے میں نہیں بتایا لیکن کہا کہ ’کچھ تاجروں کی جانب سے رقم کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔‘

ایک حوثی سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ’دارالحکومت کے باب الیمن ضلع میں بھگڈر کے بعد سے کم از کم 85 افراد ہلاک اور 322 زخمی ہو گئے ہیں۔‘

انہوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔‘

محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق سینکڑوں لوگ امداد کے حصول کے لیے جمع تھے۔

باغیوں کی خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور امداد تقسیم کرنے کے ذمہ داران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے