عالمی خبریں

انڈیا میں علیحدگی پسند ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ گرفتار

اپریل 23, 2023 < 1 min

انڈیا میں علیحدگی پسند ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ گرفتار

Reading Time: < 1 minute

انڈیا میں پنجاب کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سکھ مذہب کے افراد کے لیے آزاد ریاست ’خالصتان‘ کے حامی اور ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اتوار کی صبح پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ’امرت پال سنگھ کو پنجاب کے شہر موگا سے گرفتار کیا گیا ہے۔‘

پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’شہریوں سے گزارش ہے کہ امن و ہم آہنگی برقرار رکھیں۔ کوئی جعلی خبر شیئر نہ کریں بلکہ پہلے تصدیق کر لیں۔‘

خیال رہے کہ انڈیا میں قانون نافذ کرنے والے 18 مارچ سے امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

امرت پال سنگھ کا نام خبروں میں پہلی بار اس وقت سامنے آیا جب تلواروں، چھریوں اور بندوقوں سے لیس افراد نے ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کیا جس کا مقصد سکھ رہنما کے ایک ساتھی کو چھڑانا تھا جسے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق انسپیکٹر جنرل آف پولیس سُکھ چین چنگھ گِل نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’پولیس نے امرت پال سنگھ پر اتنا دباؤ ڈال دیا تھا کہ ان کے پاس گرفتاری دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔‘

سینیئر پولیس افسر کے مطابق امرت پال سنگھ نے اتوار کی صبح 6:45 پر موگا شہر کے قریب ایک گاؤں روڈے میں خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے