عالمی خبریں

سوڈان سے 150 غیرملکیوں کے انخلا میں مدد، امریکی صدر سعودی عرب کے شُکرگزار

اپریل 23, 2023 < 1 min

سوڈان سے 150 غیرملکیوں کے انخلا میں مدد، امریکی صدر سعودی عرب کے شُکرگزار

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر جو بائیڈن نے سوڈان سے امریکیوں کے باحفاظت انخلا پر مملکت سعودی عرب، جبوتی اور ایتھوپیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

’میں سعودی عرب، جبوتی اور ایتھوپیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ںے ہمارے مشکل آپریشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔‘

سنیچر کے روز ایک بیان میں صدر جو بائیڈن نے سوڈان میں جنگ بندی، بلارکاوٹ انسانی ہمدردی کے تحت رسائی اور سوڈانی عوام کی رائے کے احترام کا مطالبہ کیا۔

سوڈان میں فوج اور پیراملٹری کے درمیان جاری شدید لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے اور اس دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد کو سنیچر کے روز جنگ زدہ علاقے سے باحفاظت نکال لیا گیا۔

سعودی عرب کے سرکاری الاخباریہ ٹی وی کے مطابق ’سوڈان سے انخلا کا پہلا بحری جہاز پہنچ گیا ہے، جس میں سعودی عرب کے 50 شہریوں کے علاوہ دوست ممالک کے کئی شہری بھی سوار تھے۔‘

’پہلا بحری جہاز جدہ کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ پر پہنچا جبکہ توقع ہے کہ چار دیگر بحری جہاز سوڈان سے 11 ممالک کے 108 شہریوں کو لے کر پہنچیں گے۔‘

الاخباریہ نے جدہ کی بندرگاہ پر پہنچنے والے بڑے بحری جہازوں کی فوٹیج دکھائی ہے۔ چینل کی ایک ویڈیو میں بحری جہاز پر سوار خواتین اور بچوں کو سعودی پرچم اٹھائے دکھایا گیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’مملکت نے غیر ملکی شہریوں کی ان کے متعلقہ ممالک روانہ کرنے کی تیاری کے لیے تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے