اہم خبریں سائنس اور ٹیکنالوجی

ذکربرگ کی دولت میں 10 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اپریل 28, 2023 < 1 min

ذکربرگ کی دولت میں 10 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Reading Time: < 1 minute

فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کی دولت میں 10 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکارڈ پر ان کی تیسری سب سے بڑی دولت میں اضافہ ہے جب کہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے حصص میں کمپنی کی پہلی سہ ماہی کے منافع میں 24 فیصد سالانہ کمی کے باوجود تقریباً 14 فیصد اضافہ ہوا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، میٹا کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مسٹر زکربرگ کی ذاتی دولت 87.3 بلین ڈالر ہے اور وہ دنیا کے 12ویں امیر ترین شخص ہیں۔

میٹا پلیٹ فارمز نے 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 5.7 بلین ڈالر کا خالص منافع کمایا، جو 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 22.7 فیصد زیادہ ہے۔

کیلیفورنیا کی کمپنی نے کہا ہے کہ میٹا کی جانب سے اخراجات اور 11 ہزار ملازمتوں میں کمی کے بعد تجزیہ کاروں کے اندازوں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے