عالمی خبریں

برطانیہ کی بادشاہت، شاہ چارلس سوم کے سر پر تاج سج گیا

مئی 6, 2023 < 1 min

برطانیہ کی بادشاہت، شاہ چارلس سوم کے سر پر تاج سج گیا

Reading Time: < 1 minute

شاہ چارلس سوم تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے برطانیہ کے ساتویں بادشاہ بن گئے ہیں۔

شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوئی۔

سنیچر کو ویسٹ منسٹر ایبی میں جاری تقریب میں شاہ چارلس سوم کی اہلیہ ملکہ کمیلا کی تاج پوشی بھی کی گئی۔

تاج پوشی کی تقریب کی تیاریاں کئی روز سے جاری تھیں اور بڑی تعداد میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں ایسے سیاح بھی لندن پہنچے جو تقریب کو براہ راست دیکھنے کے خواہش مند تھے۔

شاہ چارلس سوئم پچھلے برس ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بنے تھے۔

تاجپوشی کی یہ روایت 1066 میں شروع ہوئی تھی جس کا سلسلہ جاری ہے اور آج شاہ چارلس سوئم 40ویں بادشاہ کا تاج اپنے سر پر سجایا.

آج تاجپوشی کے حوالے ہونے والی تقریباً ایک ہزار سال پرانی رسوم پر عمل کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے