عالمی خبریں

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 9 افراد قتل

مئی 7, 2023 < 1 min

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 9 افراد قتل

Reading Time: < 1 minute

امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے نو افراد مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنیچر کی رات حکام نے بتایا کہ ٹیکساس کے ایک شاپنگ مال میں ایک شوٹر نے 8 افراد کو ہلاک اور سات دیگر کو زخمی کر دیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار دی.

ڈیلاس کے مضافاتی علاقے ایلن کے فائر سروس کے چیف جوناتھن بوائیڈ نے بتایا کہ ’ہمیں جائے وقوعہ پر سات افراد مردہ حالت میں ملے۔ ہم نے نو افراد کو ہسپتال منتقل کیا، جن لوگوں کو ہم نے منتقل کیا ان میں سے دو کی موت ہو چکی ہے۔‘

ڈیلاس شہر سے 25 میل دور شمال میں واقع ایلن کے علاقے میں ایک وسیع شاپنگ کمپلیکس اختتامِ ہفتہ خریداروں سے بھرا ہوا تھا جب واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور شاپنگ مال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف برائن ہاروے نے بتایا کہ ایک پولیس افسر غیر متعلقہ کال پر مال میں موجود تھا جب وہاں اچانک فائرنگ شروع ہوئی۔

ہاروے نے بتایا کہ جب وہاں موجود پولیس افسر نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں تو مشتبہ شخص سے کو انگیج کیا اور اس کو غیرمؤثر کر کے ایمبولینس کو بلایا۔

حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اس کی لاش فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی تھی جب مزید پولیس اہلکار وہاں پہنچے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے