عالمی خبریں

پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار دوسرے کے مقابلے میں پسندیدہ نہیں: امریکہ

مئی 12, 2023 < 1 min

پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار دوسرے کے مقابلے میں پسندیدہ نہیں: امریکہ

Reading Time: < 1 minute

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں، ہمارے لیے کوئی ایک امیدوار یا کوئی ایک سیاسی جماعت دوسرے کے مقابلے میں پسندیدہ نہیں۔

پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل سے جب پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، مضبوط جمہوری پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے،انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا واشنگٹن کو بھی پاکستان میں سیاسی بدامنی کی وجہ سے ملک کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کا خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا نہیں ہے۔ اس پر قیاس آرائی نہیں کروں گا۔ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے