اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اورنگزیب کا ”گُڈ ٹو سی یو“، قہقہے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مسکراتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے مخاطب ہو کر کہا: آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو،، عدالت میں قہقہے بلند ہو گئے۔
بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود فواد چودھری کی گرفتاری کی کوشش پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے سربراہ کی عدالت میں پیشی پر ابتدائی ریمارکس سے ہی ماحول خوشگوار ہو گیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعدیہ جملہ مذاق بن چکا ہے.
چیف جسٹس عمر عطا نے عمران خان کی پیشی پر گڈ ٹو سی یو کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا.
چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے جملے کی وضاحت بھی کی تھی.
Array