اہم خبریں متفرق خبریں

کور کمانڈر کے گھر کو آگ لگانے کا مقدمہ، عمران خان کی ضمانت منظور

مئی 19, 2023 2 min

کور کمانڈر کے گھر کو آگ لگانے کا مقدمہ، عمران خان کی ضمانت منظور

Reading Time: 2 minutes

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے ،عسکری ٹاور، اور جلاو گھیراو کے تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے.

عدالت نے زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکے کے الزامات میں درج دو مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا.

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے جناح ہاؤس حملہ،عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاو گھیراو کے تین مقدمات عمران خان کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی .

عمران خان سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش ہوئے عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جب یہ واقعات ہورہے تھے اس وقت عمران خان نیب کی حراست میں تھے عمران خان کا ان مقدمات سے متعلق کوئی تعلق نہیں عمران خان کو جب ان واقعات کا پتہ چلا انہوں نے اس کی مذمت کی لیکن تینوں مقدمات میں عمران خان شامل تفتیش ہوکر بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں لہذا عبوری ضمانت منظور کی جائے.

عدالت نے جناح ہاؤس پر حملہ،عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاو گھیراو کے تین مقدمات میں 2جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا.

عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب تفیش میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنی عمران خان نے تفتیش ٹیم سے مکمل تعاون کرنے سے متعلق عدالت کو یقین دہانی کروادی ۔

دوسری جانب زمان پارک میں جلاو گھیراو اور پولیس پر پٹرول بم پھینکے کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت ختم ہونے پر عمران خان عدالت میں پیش ہوئے عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا لہذا عبوری ضمانت کنفرم کی جائے.

پراسیکیوٹر نے عمران خان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی عدالت دونوں مقدمات میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا عدالت نے قرار دیا کہ فیصلہ دو جون کو سنایا جائے گا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے