عالمی خبریں

مسلح افراد کا حملہ، پاکستانی سرحد کے قریب چھ ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک

مئی 21, 2023 < 1 min

مسلح افراد کا حملہ، پاکستانی سرحد کے قریب چھ ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک مسلح گروہ سے تصادم میں چھ ایرانی سرحدی گارڈز ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان نے مقامی پراسیکیوٹر مہدی شمس آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کو گارڈز پاکستانی سرحد کے قریب سراوان کے علاقے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

غربت زدہ سیستان بلوچستان کی سرحد افغانستان سے بھی ملتی ہے۔ یہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی بلوچوں اور انتہا پسند گروپوں کے ساتھ جھڑپوں کا ایک مرکز بھی ہے۔

حملے کے حوالے سے فارس نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ اتوار کو ہونے والا یہ حملہ ’ایک دہشت گردوں پر مشتمل ایک گروہ نے کیا ہے جو ملک میں دراندازی کرنا چاہتا تھا لیکن جھڑپ کے بعد وہ سرحد پار بھاگ گیا۔‘

یہ حملہ حالیہ مہینوں میں صوبے میں ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔ 11 مارچ کو بھی ’مجرموں‘ کے ساتھ جھڑپوں میں دو پولیس والے ہلاک ہو گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے