اہم خبریں متفرق خبریں

نظربندی سے رہائی، شیریں مزاری کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

مئی 23, 2023 < 1 min

نظربندی سے رہائی، شیریں مزاری کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے نظربندی سے رہائی کے بعد سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو اپنے گھر کے باہر پریس کانفرنس میں شیریں مزاری نے کہا کہ اُن کی صحت اس قابل نہیں کہ وہ مزید سیاست میں متحرک رہیں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنیں گی، اور 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان اور بچوں کو وقت دیں گی.

منگل کو ہی رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے اور سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

پنجاب سے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اور سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرق پوری نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں پی ٹی آئی میں تھا، ہوں اور رہوں گا۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے