ترکیہ میں اردوغان صدارتی انتخاب جیت گئے، حامیوں کا جشن
Reading Time: < 1 minuteترک صدر رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں اپنی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولنگ کے بعد استنبول میں اپنے گھر کے باہر حامیوں سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا ’میں ترکوں کا ملک پر ایک بار پھر پانچ سال کے لیے حکومت کرنے کی ذمہ داری دینے پر شکر گزار ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آج کے صدرارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کا فاتح صرف ترکیہ ہے۔‘
ترکیہ میں انتخابات، ابتدائی نتائج میں صدر اردوغان کو برتری
69 سالہ لیڈر نے اپنی حکومت کو درپیش بدترین معاشی بحران اور اپوزیشن کے طاقت ور ترین اتحاد کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔
تقریبا مکمل نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر اردوغان نے اپنے سیکولر حریف کمال قلیج داراوغلو سے چار فیصد سے زائد ووٹ زیادہ حاصل کیے۔
ترکی کے اہم شہروں میں صدر اردوغان کی جیت کے ساتھ ہی جشن شروع ہوگیا۔
استنبول کے تاریخی تقسیم سکوائر میں ٹریفک جشن کی وجہ سے جام ہوگیا جب کہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد انقرہ میں صدارتی محل کے باہر جمع ہوگئی۔
سب سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے والے حکمران کو ایک ایسے امتحان درپیش تھا جو کہ انہوں نے کبھی سامنا نہیں کیا تھا اور ان انتخابات کو ترکی کے عثمانی دور کے بعد کے 100 سالوں کا اہم ترین الیکشن قرار دیا گیا تھا۔
کمال قلیچ دار اوغلو نے صدر اردوغان کے خلاف انتھائی مضبوط اتحاد تشکیل دیا تھا جس میں اردوغان کے ناراض سابق حلیفوں سمیت سیکولر قوم پرست اور مذہبی قدامت پسند شامل تھے۔
قلیج داراوغلو نے اردوغان کو پہلی مرتبہ انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں دکھیل دیا اور سینڈ راؤنڈ میں شکست کا مارجن بھی پہلے راؤنڈ کی نسبت کم کیا۔