اہم خبریں

محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ، سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہٰی گرفتار

جون 1, 2023 < 1 min

محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ، سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہٰی گرفتار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمعرات کو اُن کی گرفتاری محکمہ اینٹی کرپشن کے چھاپے کے دوران کی گئی۔

پرویز الہی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق چودھری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پنجاب کو بدعنوانی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پولیس کو مطلوب تھے، انہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب بلٹ پروف گاری میں گھر سے نکل کر فرار ہو رہے تھے اور گرفتاری کے وقت انہوں نے مزاحمت بھی کی۔

نگراں وزیر اطلاعات کے مطابق پرویز الٰہی نے گاڑی کا دروازہ کھولنے سے انکار کیا۔

سابق وزیراعلٰی چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری کے بعد ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے کہا کہ ’ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔‘

جمعرات کو ٹوئٹر بیان میں انہوں ںے کہا کہ ’جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔‘

’تین دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی بات دہرائی۔ اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر لیا ہے۔ ہم ان شا اللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے