جیل میں تشدد ہوا نہ زیادتی کی گئی: پی ٹی آئی خواتین
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کی جیل میں قید خواتین کا کہنا ہے کہ اُن پر کوئی تشدد کیا گیا اور نہ کوئی زیادتی کی گئی البتہ انہیں جیلوں میں رکھنا غلط ہے۔
جمعے کو عدالت میں پیشی پر لائی گئی خواتین نے پولیس کی تحویل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
صنم جاوید خان نے کہا کہ جیل میں کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ کیا زیادتی ہوسکتی ہے کہ انہیں بے گناہ جیل میں رکھا۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ جس طرح گھر پر دھاوا بول کر خواتین کو پکڑا گیا کیا وہ قابل مزمت نہیں؟
اُن کو کہنا تھا کہ کسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مسئلہ ہے تو اُس طرح کا مقدمہ بنائیں سیاسی انتقام کا نشانہ تو نہ بنائیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور اُن کے سوشل میڈیا سے گزشتہ دو ہفتوں سے جیل میں قید خواتین پر تشدد اور اُن سے جنسی زیادتی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔