جہانگیر ترین سے نہیں ملا، کسی جماعت میں نہیں جا رہا: پرویز خٹک
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ کسی دوسری جماعت میں جا رہے ہیں اور نہ ہی ان کی جہانگیر ترین سے کوئی ملاقات ہوئی ہے۔
سنیچر کی صبح ایک ٹویٹ بیان میں پرویز خٹک جو پانچ برس تک خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی بھی رہے، نے لکھا کہ ’میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرا کسی اور پارٹی جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔‘
Array