عالمی خبریں

شام میں امریکی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 22 فوجی شدید زخمی

جون 13, 2023 < 1 min

شام میں امریکی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 22 فوجی شدید زخمی

Reading Time: < 1 minute

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ شمال مشرقی شام میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں 22 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے جاری بیان میں کہا کہ دس فوجی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے انتہائی نگہداشت کی سہولیات والے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کی سربراہی کرنے والے ادارے سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اتوار کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم دشمن کی جانب سے کسی قسم کا حملہ رپورٹ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ مارچ کے مہینے میں شام میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی جانب سے دو حملے کیے گئے تھے جس میں 23 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئی تھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے