راولپنڈی سے جھنگ جانے والی مسافر بس کو موٹروے پر حادثہ، 10 ہلاک
اسلام آباد لاہور موٹروے پر کلرکہار سالٹ رینج میں مسافر بس حادثے کا شکار ہونے سے دس افراد ہلاک، 15 زخمی ہو گئے ہیں۔
ضلع چکوال کی ڈپٹی کمشنر قراۃ العین کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے جھنگ جا رہی تھی۔
حکام کے مطابق بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

