پاکستان

فوجی تنصیبات پر حملہ، خدیجہ شاہ، فہمیدہ بیگم اور اعجاز چوہدری کی ضمانت مسترد

جون 22, 2023

فوجی تنصیبات پر حملہ، خدیجہ شاہ، فہمیدہ بیگم اور اعجاز چوہدری کی ضمانت مسترد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ گلبرگ میں درج عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے خدیجہ شاہ، فہمیدہ بیگم اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواستیں خارج کر دیں۔

ملزمان کی ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر فیصلہ سنایا۔

گزشتہ روزسپیشل پراسیکیوٹر فریاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانتیں خارج ہونے کی استدعا کی تھی.

مقدمے میں 158 مرد اور 22 خواتین نے ضمانت کی درخواست دائر کی۔

158 مرد ملزمان میں عباد فاروق سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں۔

22 خواتین میں خدیجہ شاہ٫صنم جاوید٫ اور عالیہ حمزہ ملک سمیت دیگر۔ شامل ہیں۔

ملزمان کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے۔ وکلا نے کہا کہ جیو فینسنگ میں راستے سے گزرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، جن ملزمان کیخلاف شواہد نہیں انہیں ضمانت دی جائے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان شناخت پریڈ میں شناخت ہوئے ملزمان جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج موجود ہے ملزمان کا فون کال ریکارڈ موجود ہے۔ ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڈ میں نامزد ہیں۔

22 خواتین میں مریم مزاری٫فرحت فاروق٫ثانیہ ساجد٫
عالیہ کشور٫ساجدہ بی بی٫فائزہ عظمت٫خالدہ حمید٫صنم جاوید٫ممتاز بی بی٫عائشہ مسعود٫ماہا مسعود ٫ عالیہ حمزہ ملک٫طیبہ امبرین٫ ہما سعید٫خدیجہ شاہ٫خدیجہ ندیم٫ شمائلہ ستار٫ماریہ خان، فرح نثار٫صبوحی انعام٫ ارم اکمل٫ خلعت عزیز شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے