پاکستان ٹیلی ویژن اور ڈراموں کی پہچان اداکار شکیل انتقال کر گئے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شکیل احمد انتقال کر گئے ہیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے شکیل احمد کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تم سچے ہیرو تھے، میرے پیارے دوست نہ رہے، یہ کیسی عید ہے۔
اُن کی عمر 85 برس تھی۔ وہ انڈیا کے شہر بھوپال میں سنہ 1938 میں پیدا ہوئے تھے۔
اُن کا اصل نام یوسف کمال تھا اور وہ شکیل کے نام سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مشہور تھے۔
Array