پاکستان

ضمانت میں توسیع، سپریم کورٹ میں عمران خان کی استدعا مسترد

جولائی 4, 2023

ضمانت میں توسیع، سپریم کورٹ میں عمران خان کی استدعا مسترد

بلوچستان میں وکیل کے قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

کیس میں عمران خان کی ضمانت کا آج آخری دن تھا۔

منگل کو جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا دو رکنی بنیچ بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے فیصلے کو معطل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ سے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے تین رکنی بینچ کی تشکیل کی استدعا کی جائے۔

سپریم کورٹ نے سرکاری وکیل سے مقدمے کی تفصیلات طب کر لیں۔

ایڈوکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے۔

وکیل لطیف کھوسہ کی عبوری ضمانت دینے کی استدعا اور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع دینے کی استدعا بھی مسترد کی گئی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اُن کے موکل کی جان کو خطرہ ہے مہربانی فرما کر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر اس موقع پر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے۔

کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے