پاکستان

جعلی ڈگری کیس، وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید نااہل قرار

جولائی 4, 2023

جعلی ڈگری کیس، وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید نااہل قرار

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید کو عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے۔

منگل کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف گلگت کی عدالت نے فیصلہ سنایا۔

خالد خورشید کے خلاف رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے چیف کورٹ میں کیس دائر کر رکھا تھا۔

خالد خورشید پر الزام تھا کہ انہوں نے برطانیہ کی بیلفورڈ یونیورسٹی سے منسوب قانون کی جعلی ڈگری ظاہر کی ہے۔
بعدازاں خالد خورشید نے عدالت کے سامنے یونیورسٹی آف لندن کی ڈگری اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اس ڈگری کا مساوی سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا تھا۔

یہ دونوں دستاویزات تصدیقی عمل کے بعد جعلی قرار پائیں جس کی بنیاد پر عدالت نے خالد خورشید کو نااہل قرار دے دیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستابن بار کونسل نے بھی خالد خورشید کا وکالت کا لائسنس کیس کے فیصلے تک معطل کر رکھا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے