پاکستان

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر حملے، ایک جان کی بازی ہار گیا

جولائی 6, 2023

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر حملے، ایک جان کی بازی ہار گیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر دو مختلف حملوں میں ایک ہلاک ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق چیمبر روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر گاڑی میں سوار ملزمان نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کی۔

ملزمان کی فائرنگ سے دوفائر پولیس اہلکار کو لگے جو حفاظت خوداختیاری کے تحت محفوظ رہے۔

ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ملزم بھی شدید زخمی ہوا۔

ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جس کی شناخت صیام کے نام سے ہوئی۔

زخمی ملزم ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

ملزمان جی تیرہ میں ایک طالب علم کے قتل، مختلف علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ملزمان متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں راولپنڈی پولیس کو بھی مطلوب تھے۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں۔

گزشتہ شب ایک پولیس افسر بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے