پاکستان

شانگلہ میں کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، 8 دب کر چل بسے

جولائی 6, 2023

شانگلہ میں کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، 8 دب کر چل بسے

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے آٹھ بچوں کی دب کر موت واقع ہوئی ہے۔

‏ریسکیو حکام کے مطابق شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے اموات ہوئیں۔

ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طور پر 8 جسد خاکی نکال لیے۔

حکام کے مطابق متعدد بچے ملبے تلے دب گئے تھے جن میں سے اب ایک لاپتا کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

‏ریسکیو1122 کی 3ایمبولینسز، 22اہلکار اور ایکسویٹر مشین آپریشن میں مصروف رہی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے