پاکستان

سرگودھا میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا، سات افراد ہلاک

جولائی 8, 2023

سرگودھا میں مسافر وین کا سلنڈر پھٹ گیا، سات افراد ہلاک

صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ایک وین میں نصب گیس سلنڈر پھٹنے سے سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو بھلوال کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ بھلوال کے علاقے میں ایک وین میں پیش آیا۔

مسافر وین بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی جب حادثہ پیش آیا.

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈرپھٹنے کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئےکمشنر اور آر پی او سرگودھا سےرپورٹ طلب کرلی۔

محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر معیاری سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں اب تک ہزاروں شہری لُقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سنہ 2001 کے بعد پاکستان میں گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر بڑے پیمانے پر لگائے گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے