پاکستان

انڈیا سے لاکھوں کیوسک پانی کا اخراج، دریائے راوی میں طغیانی

جولائی 9, 2023

انڈیا سے لاکھوں کیوسک پانی کا اخراج، دریائے راوی میں طغیانی

انڈیا سے اُجھ بیراج (دریائے راوی) میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کے باعث جسر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

پاکستان میں قدرتی آفات کے نقصانات سے نمٹنے والی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’گزشتہ برس بھی انڈیا نے دریائے راوی میں ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک پانی ریلیز کیا تھا۔‘

پاکستان کمیشن انڈس واٹر کے حوالے سے جاری کیے گئے اس بیان کے مطابق ’گزشتہ برس چھوڑے گئے پانی کا ایک تہائی یعنی 60 ہزار کیوسک پانی جسر تک پہنچا تھا جس کے بعد پانی کا بہاؤ تیر ہو گیا تھا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ’اگلے 20 سے 24 گھنٹوں میں تقریباً 65 ہزار کیوسک پانی جسر تک پہنچ سکتا ہے جس کے بعد کم نوعیت کی سیلابی کفیت متوقع ہے۔‘

دوسری جانب پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔

اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے