جہلم میں دھماکے سے تین منزلہ ہوٹل زمین بوس، 6 ہلاکتوں کی تصدیق
پنجاب کے ضلع جہلم میں ایک دو منزلہ ہوٹل دھماکے سے زمین بوس ہو گیا جس میں چھ افراد ہلاک اور 10زخمی ہوئے.
حکام نے 10 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ جہلم شہر کے مضافات کالا گوجراں میں واقع ایک ہوٹل میں ہوا جس کی وجہ ممکنہ طور پر سلنڈر کا پھٹنا ہو سکتا ہے جو بیسمنٹ کی ایک دکان میں تھا.
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے سے اب تک 6 افراد کی لاشوں اور10زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔
جہلم کی ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں ریسکیو حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے ملبہ ہٹانے کی مشینری بھی منگوائی.
ڈی پی او ناصر باجوہ اور ریسکیو سروس کے ضلعی افسر سعید احمد نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی.

