پاکستان

مسافر بس اور ٹرک بے قابو، سات شہری کُچل دیے

جولائی 12, 2023

مسافر بس اور ٹرک بے قابو، سات شہری کُچل دیے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹریفک کے دو الگ الگ حادثات میں سات افراد جان سے چلے گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق پشاور روڈ پر اسلام آباد کے علاقے میں مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سٹاپ پر کھڑے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی۔

حادثے میں بچے اور خاتون سمیت پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک بچہ حادثے کے دوران معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

مرنے والے افراد کی لاشیں پمز سپتال منتقل کی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نجی ٹرانسپورٹ سروس کی بس فیصل آباد سے راولپنڈی ٹرمینل پر جا رہی تھی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ادھر راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے گھنگریلہ میں سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ کا شکار ہوا اور ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گیا۔

حادثے میں دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے