اہم خبریں متفرق خبریں

بلوچستان میں فوجی چھاؤنی پر حملہ، تین دہشت گردوں سمیت سات ہلاکتیں

جولائی 12, 2023 < 1 min

بلوچستان میں فوجی چھاؤنی پر حملہ، تین دہشت گردوں سمیت سات ہلاکتیں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار فوجی اہلکاروں کے مارے جانے کی ترجمان نے تصدیق کی ہے۔
واقعے میں تین دہشت گرد بھی ہلاک کر دیے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کی صبح دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔

بیان کے مطابق فوج نے ابتدائی طور پر دہشت گردوں کی کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو روکا جس کے بعد بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

’غیرمعمولی طور پر مسلح تین دہشت گرد اس جھڑپ میں ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’کلیئرنس آپریشن کے دوران چار سپاہی جان سے گئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کی تمام ایسی بھیانک کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ژوب گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پاک فوج کے جوانوں نے حملہ آور دہشت کردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر جرات وبہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔‘

انہوں نے اس حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ ’پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے