اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان کو تین ارب ڈالر قرض، آئی ایم ایف بورڈ نے منطوری دے دی

جولائی 12, 2023 < 1 min

پاکستان کو تین ارب ڈالر قرض، آئی ایم ایف بورڈ نے منطوری دے دی

Reading Time: < 1 minute

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدھ کو پاکستان کے لیے سٹینڈ بائے ایگریمنٹ کے تحت تین ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دی۔

رواں ماہ کے آغاز میں تین ارب ڈالر قرض کے لیے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کا سٹاف لیول معاہدہ کیا گیا تھا۔

مختصر مدت کا یہ قرض پاکستان کو تین قسطوں میں ملے گا جس کی پہلی قسط ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی ہے.

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ’چیزیں درست سمت میں جا رہی ہیں اور اس کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے